ایم کیو ایم کو اندر سے ہی مائنس ون فارمولے کا خطرہ ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 19:36

ایم کیو ایم کو اندر سے ہی مائنس ون فارمولے کا خطرہ ہے: عمران خان

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) عمران خان ایم کیو ایم کو اندر سے ہی مائنس ون فارمولے کا خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں کراچی پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو اندر سے ہی مائنس ون فارمولے کا خطرہ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد خیبرپختونخواہ میں پولیس ٹھیک ہوئی اور جرائم میں 60 فیصد کمی آئی۔ ایسے ہی تحریک انصاف کراچی میں بھی پولیس ٹھیک کرکے دکھائے گی اور شہر میں امن لائے گی۔ تحریک انصاف کا مئیر اپنا ہی ہوگا اور کراچی میں ہی رہے گا، باہر نہیں بھاگے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں