کراچی میں سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال پر چھاپہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 20:11

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) کراچی میں سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع ضیاالدین ہسپتال نامی نجی ہسپتال پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہسپتال سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی ملکیت ہے۔ چھاپے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو بھی اپنے ہمراہ لایا گیا ہے۔ اس دوران سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے ہسپتال کے عملے سے دہشت گردوں کے علاج میں معاونت فراہم کرنے والے عملے سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں