بلدیہ عظمی کراچی شہر میں مرکزی سڑکوں پر موجو د گڑہوں کو فوری بھر نے کے اقدامات کرے گی،اچی ڈویثرنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
ہفتہ 28 نومبر 2015 20:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت کراچی ڈویثرنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی شہر میں مرکزی سڑکوں پر موجو د گڑہوں کو فوری طور پر بھر نے کے اقدامات کرے گی ۔ اس سلسلہ میں دو ٹرکس مخٹص کئے جائیں گے گڑھے بھرنے کے لیے ضروری سامان مہیا کیا جائے گا اور عملہ متعین کیا جائے گا جو شہر کی بلدیہ عظمی کراچی کے زیر کنٹرول تمام سڑکوں پر جہاں گڑھے ہوں گے انھیں بھرا جائے گا تاکہ ان سٹر کوں پر گاڑیاں محفوظ طور پر روانی سے چل سکیں اور ان گڑھوں کی وجہ سے شہریوں کو درپیش تکلیف سے نجات ملے ۔
ڈایریکڑ جنرل ٹیکنیکل سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی نیاز سومرو فوری طور پر اس سلسلہ میں اقدامات کریں گے اور فیصلہ پر عملدرآمد کریں گے۔(جاری ہے)
فیصلہ کیا گیا کہ ڈایریکڑ جنرل ٹیکنیکل سروسز خود اس کی نگرانی کریں گے اور کمشنر کو اس پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز ،کنٹونمنٹ بورڈز اور دیگر شہری ادارے بھی اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں پر گڑھوں کوبھرنے اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرنے کے لئے اقدامات کریں گے ۔
اجلاس میں شہری سہولتوں کے سلسلہ میں شہری اداروں کے درمیان رابطہ کو مضبو ط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ شہری اداروں کے درمیان رابطہ کا فقدا ن ہے۔ جس کی وجہ سے شہری سہولتوں کے کام اور شہریو ں کی شکایات کے ازالے کانظام غیرمو ثر ہورہا ہے ۔ آپس میں تمام ادارے رابطہ کی کمی کی وجہ سے مختلف شہری سہولتوں کی فراہمی کی کو ششوں پر بھر پور طور پر عملدرآمد پر توجہ دیں۔ اور جن مسائل کے حل کی کوشششوں میں ہم آہنگی اور اتفاق نہ ہو سکے وہ مسائل کراچی ڈویثرنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں ۔تاکہ ہم آہنگی اور مشاورت سے ان مسائل کو حل کیا جا سکے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون اسلم کھوسو ایڈیشنل کمشنر ۔II،حاجی احمد ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف ،تمام ڈپٹی کمشنرز ، ڈی آئی جیز ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات ،پویس ،ٹریفک پولیس ،،موٹر وے پولیس اور رینجرز کے افسران تمام ڈی ایم سیز کے ا یڈمنسٹریٹرز تما م کنٹونمنٹ بورڈز کے سی ای اوزاور دیگر جن اداروں کے سینئر افسران نے شر کت کی ان میں بلدیہ عظمیٰ کراچی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،،ڈی ایچ اے، ملٹری لینڈ،سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی،نادرا ،کے پی ٹی،سول ایوی ایشن اتھارٹی،پاکستان ریلویز،ائر پورٹ مینیجر، پی ٹی سی ایل ،سپارکو، سی پی ایل سی ،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ڈی جی پارکس،چیف فائر آفیسر،سول ڈیفنس،محکمہ تعلیم محکمہ صحت محکمہ زراعت،لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی،ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی،کینپ،کے الیکٹرک، سوئی گیس کمپنی ، ری ہیبلیٹیشن ڈپارٹمنٹ ایوان صنعت و تجار ت ، اور مختلف صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشن کے نمائندے اور دیگر نے شر کت کی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت