کراچی آمدپرقائد انقلاب سراج الحق وعمران خان کا شانداراستقبال پرعوام کے مشکور ہیں ،جماعت اسلامی شرقی

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) کراچی آمدپرقائد انقلاب سراج الحق وعمران خان کا شانداراستقبال پرعوام کے مشکور ہیں ،ایئرپورٹ ،اسٹارگیٹ ،ناتھا خان گوٹھ ،ملینیم شاپنگ سینٹر ،ڈرگ روڈ ،نیپا چورنگی ،گلشن اقبال ،حسن اسکوائر ،پٹیل پاڑہ اوردیگرمقامات پر قائدین کا فقید المثال خوش آمدید کہا گیا ،قائدین کا والہانہ استقبال اور بھرپورعوامی طاقت کا اظہارہے ،بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی کا اتحاد ہی کامیاب ہوگا ،بوڑھے ،بچے،خواتین اورنوجوانوں کی بڑی تعدادنے عدل وانصاف کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے ،بچوں اوربچیوں نے عمارتوں پرسے پھول کی پتیاں نچھاورکیں ، جماعت اسلامی شرقی کی جانب سے میزبانی ،فلوٹ کا گشت ،استقبالیہ ریلیاں اور نعروں نے شاندارماحول پیداکیا ،،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی جماعت اسلامی وپی ٹی آئی رہنماؤں استقبالیہ کیمپ وریلیوں سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

امیدوار چیئرمین یوسی 27 نوید عالم صدیقی ،امیدواروائس چیئرمین وامیرجماعت اسلامی ضلع شرقی محمد یونس بارائی ،اقبال اعوان ،نصراﷲ جلبانی حسین ہزارہ گوٹھ،پہلوان گوٹھ ،بھٹائی آباد ودیگرمقامات پرکارنر میٹنگز وریلیوں سے خطاب کررہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں