پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعزازمیں آسٹریلیا میں ہونے والا انٹرنیشنل ڈیفنس چیلنج کپ مسلسل دوسری بار جیت لیا
ہفتہ 28 نومبر 2015 21:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) انٹرنیشنل دیفنس چیلنج کپ 2015 آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں 16 سے 28 نومبر تک کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ ٹی 20 اور ون ڈے لیگ فارمیٹ پر کھیلا گیاجس میں مختلف ممالک کی مسلح افواج کی کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی۔اس ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا جن میں چار ٹیموں نے آسٹریلیا، دو نے نیوزی لینڈ اور ایک ایک ٹیم نے برطانیہ، فجی ، ملائشیا اور پاکستان سے شرکت کی۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزار پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم کے حصہ میں آیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران پاک بحریہ کی ٹیم نے اپنے تمام 4ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچ جیت لیے۔ بعدازاں سیمی فائنل میں رائل آسٹریلین نیوی کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔(جاری ہے)
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج کینمبرا کے مناکا اوول گراونڈ میں پاک بحریہ اور ملائشیا کی رائل ائر فورس ٹیم کے درمیان کھیلا گیا ۔
پاک بحریہ کی ٹیم نے ملائشیا کی رائل ائر فورس ٹیم کو پچھاڑتے ہوئے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کر لی جبکہ ابھی 10 کھلاڑی اور 16 اوورز باقی تھے۔ عمران علی WIT-I کو ٹورنمنٹ کا بہترین باؤلر اور اویس احمد رحمانی CPO/PTI کوبہترین بیٹسمین کے ساتھ ساتھ ٹورنمنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان آمڈ فورسسز ٹیم 2012 میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل ڈیفنس چیلنج کپ کی بھی فاتح تھی اور پاک بحریہ کی ٹیم پاکستان کی مسلح افواج کے اعزاز کے دفاع میں مسلسل دوسری بار بھی کامیاب رہی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار