شہری مسائل ادارے آپس میں رابطہ و تعاون بڑھائیں، کمشنر کراچی
ہفتہ 28 نومبر 2015 21:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت کراچی ڈویثرنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی شہر میں مرکزی سڑکوں پر موجو د گڑہوں کو فوری طور پر بھر نے کے اقدامات کرے گی ۔ اس سلسلہ میں دو ٹرکس مخٹص کئے جائیں گے گڑھے بھرنے کے لیے ضروری سامان مہیا کیا جائے گا اور عملہ متعین کیا جائے گا جو شہر کی بلدیہ عظمی کراچی کے زیر کنٹرول تمام سڑکوں پر جہاں گڑھے ہوں گے انھیں بھرا جائے گا تاکہ ان سٹر کوں پر گاڑیاں محفوظ طور پر روانی سے چل سکیں اور ان گڑھوں کی وجہ سے شہریوں کو درپیش تکلیف سے نجات ملے ۔
ڈایریکڑ جنرل ٹیکنیکل سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی نیاز سومرو فوری طور پر اس سلسلہ میں اقدامات کریں گے اور فیصلہ پر عملدرآمد کریں گے۔(جاری ہے)
فیصلہ کیا گیا کہ ڈایریکڑ جنرل ٹیکنیکل سروسز خود اس کی نگرانی کریں گے اور کمشنر کو اس پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز ،کنٹونمنٹ بورڈز اور دیگر شہری ادارے بھی اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں پر گڑھوں کوبھرنے اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرنے کے لئے اقدامات کریں گے ۔
اجلاس میں شہری سہولتوں کے سلسلہ میں شہری اداروں کے درمیان رابطہ کو مضبو ط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ شہری اداروں کے درمیان رابطہ کا فقدا ن ہے۔ جس کی وجہ سے شہری سہولتوں کے کام اور شہریو ں کی شکایات کے ازالے کانظام غیرمو ثر ہورہا ہے ۔ آپس میں تمام ادارے رابطہ کی کمی کی وجہ سے مختلف شہری سہولتوں کی فراہمی کی کو ششوں پر بھر پور طور پر عملدرآمد پر توجہ دیں۔ اور جن مسائل کے حل کی کوشششوں میں ہم آہنگی اور اتفاق نہ ہو سکے وہ مسائل کراچی ڈویثرنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں ۔تاکہ ہم آہنگی اور مشاورت سے ان مسائل کو حل کیا جا سکے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون اسلم کھوسو ایڈیشنل کمشنر ۔II،حاجی احمد ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف ،تمام ڈپٹی کمشنرز ، ڈی آئی جیز ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات ،پویس ،ٹریفک پولیس ،،موٹر وے پولیس اور رینجرز کے افسران تمام ڈی ایم سیز کے ا یڈمنسٹریٹرز تما م کنٹونمنٹ بورڈز کے سی ای اوزاور دیگر جن اداروں کے سینئر افسران نے شر کت کی ان میں بلدیہ عظمیٰ کراچی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،،ڈی ایچ اے، ملٹری لینڈ،سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی،نادرا ،کے پی ٹی،سول ایوی ایشن اتھارٹی،پاکستان ریلویز،ائر پورٹ مینیجر، پی ٹی سی ایل ،سپارکو، سی پی ایل سی ،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ڈی جی پارکس،چیف فائر آفیسر،سول ڈیفنس،محکمہ تعلیم محکمہ صحت محکمہ زراعت،لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی،ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی،کینپ،کے الیکٹرک، سوئی گیس کمپنی ، ری ہیبلیٹیشن ڈپارٹمنٹ ایوان صنعت و تجار ت ، اور مختلف صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشن کے نمائندے اور دیگر نے شر کت کی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی ،آئی جی سندھ کی ہدایات پر ایکشن،جرائم میں ملوث34افسران و اہلکار معطل
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم