پیپلز پارٹی نے بھی کل کراچی میں ریلی نکالنے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 22:18

پیپلز پارٹی نے بھی کل کراچی میں ریلی نکالنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) پیپلز پارٹی نے بھی کل کراچی میں ریلی نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں گہما گہمی عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایم کیو ایم، تحریک انصاف جماعت اسلامی کی جانب سے مسلسل کارنر میٹنگز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے اب پیپلز پارٹی نے بھی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی سینئیر قیادت نے بلاول بھٹو کی قیادت میں کل بلاول کالونی سے بڑی ریلی نکالنے کااعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں