نئے قلمدان ملنے والے صوبائی وزراء کی وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات
ہر آدمی بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کے خلاف باتیں کر رہا ہے اور اسلئے آپ کو دن رات محنت کرکے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے ہونگے، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت
ہفتہ 28 نومبر 2015 22:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نئے قلمدان حاصل کرنے والے صوبائی وزراء کو عوام کی بے لوث خدمت کرنے کا حدف دیا گیا ہے اورانکی کارکردگی کا جائزہ تین ماہ کے بعد لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نئی وزارتیں حاصل کرنے والے اراکین صوبائی کابینا سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا،جن میں سینئر صوبائی وزیر تعلیم و پارلیامانی امور نثار احمد کھوڑو،صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو،صوبائی وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ،وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولابخش چانڈیو اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سماجی بہبودضیاء الحسن لنجار شامل تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے جام خان شورو کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں مزید محنت کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ہر آدمی بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کے خلاف باتیں کر رہا ہے اور اس لئے آپ کو دن رات محنت کرکے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے ہونگے۔(جاری ہے)
انہوں نے صوبائی بلدیات کو مزید کہا کہ میں کراچی شہر کو صاف ، ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں اس لئے تمام ضروری اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ناصر حسین شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک ایک اہم محکمہ ہے،جس میں کئی حل طلب مسائل ہیں،گداموں میں گذشتہ سال کی سات لاکھ ٹن گندم ابھی تک موجود ہے،جس کی برآمد کیلئے آپ کو اقدامات اٹھانے ہونگے۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو کو سندھ حکومت میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اب آپ ہماری کابینا کا حصہ ہیں اور یہ محکمہ حکومت سندھ کی آواز ہے،میں امید کرتا ہوں کہ آپ حکومت کیلئے میڈیا میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کی پارٹی اور حکومت کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں جو بھی ذمہ داریاں دی گئی ہیں انہوں نے خوش اصلوبی سے نبھائی ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ بحیثیت وزیر برائے پارلیمانی امور و ہ اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔صوبائی وزراء نے کابینا میں نئے قلمدان دینے پر پارٹی قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ کی امیدوں پر پورا اترنے اور عوام کی خدمت کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان ..
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
کراچی کو ایک دن بند رکھنے سے ساڑھے 3 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان ..
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
رواں برس موسم گرما میں ’دی گلاس ورکر‘ پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری