انڈونیشیا میں پاکستانی پھلوں کی درآمد پر پابندی کا امکان نہیں، انڈونیشیائی قونصل جنرل

ہفتہ 28 نومبر 2015 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل ہادی سینتوسونے پاکستانی ترش پھلوں پر پابندی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان سے پھلوں کی درآمد معمول کے مطابق جاری رکھنے اور تجارتی تعلقات کی بہتری کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین وحید احمد کی سربراہی میں کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل ہادی سینتوسو سے ملاقات کی اور انڈونیشیا کی جانب سے پاکستانی کینو پر پابندی عائد کیے جانے کے امکانات پر تشویش کا اظہار کیا۔

انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے پاکستانی ایکسپورٹرز کے وفد کو یقین دلایا کہ انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان سے کینو کی درآمدپر پابندی کا کوئی امکان نہیں ہے انڈونیشیا بدستور پاکستان سے کینو درآمد کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں