پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے ریلوے کی استعداد بڑھائی جائے، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ اور ائیر لائنز ہیں تو نجی ریل گاڑیاں چلانے میں کیا قباحت ہے،ایران، افغانستان اور وسط ایشیاء کیلئے ٹرانزٹ سروس سے ملکی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا
پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا بیان
اتوار 29 نومبر 2015 17:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ریلوے کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ریلوے کو بہتر بنانے اصلاحات کے علاوہ نجی شعبہ شامل کیا جائے اور اسے حقیقی مراعات دی جائیں کیونکہ یہ شعبہ معیشت کا اسی فیصد ہے۔ملک میں پرائیویٹ پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ سروس اور ائیر لائنز چل سکتی ہیں توبڑے پیمانے پر نجی مسافر اور مال گاڑیاں چلانے میں کیا قباحت ہے۔
ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ریلوے کی استعداد مسلسل گر رہی ہے۔اس ادارہ کے کل بجٹ کا 39 فیصد تنخواہوں، 26.7 فیصد پنشن، 19.4 فیصد ایندھن اور باقی مرمت، بجلی اور متفرق اخراجات کی نزر ہو جاتا ہے۔(جاری ہے)
1974-75 میں روزانہ چلنے والی پسنجر ٹرینوں کی تعداد 452 تھی جو اب 90 ہے جبکہ مسافروں کی تعدادتقریباً چار لاکھ سے گھٹ کر ایک لاکھ تیس ہزار ہو گئی ہے۔
مال گاڑیوں کی تعداد 179 سے کم ہو کر 6 ہو گئی ہے جبکہ روزانہ کی باربرداری ساٹھے چھتیس بزار ٹن سے گر کر چار ہزار چار سو ٹن تک پہنچ گئی ہے۔اس وقت فی ٹرین ملازمین کی تعداد 217 تھی جو اب ایک ہزار سے زیادہ ہے مگر کارکردگی گرتی جا رہی ہے۔رسالپور اور اسلام آباد میں واقع ریلوے فیکٹریوں میں نئی روح پھونکنے کی ضرورت ہے جبکہ ایران، افغانستان اور وسط ایشیاء کیلئے ٹرانزٹ سروس کے امکانات کی جائزہ بھی کیا جائے جس سے ریلوے خسارہ سے نکل آئے گی جبکہ ملکی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار