کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کیس کے اہم گواہ ڈاکٹر یوسف ستار نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا

دہشت گردوں‌کا علاج ڈاکٹر عاصم حسین کے سامنے کیا جاتا تھا ، ڈاکٹر یوسف ستار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 13:47

کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کیس کے اہم گواہ ڈاکٹر یوسف ستار نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کیس کے اہم گواہ ڈاکٹر یوسف ستار کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے .ضیاالدین اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف ستار نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہدایت کے مطابق کام کیا . ڈاکٹر عاصم حسین نے دہشت گردوں کو علاج میں پچاس فیصد تک رعایت دینے کی ہدایت دی .

(جاری ہے)

عاصم حسین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف ستار نے بتایا کہ عاصم حسین کی موجودگی میں ہی دہشت گردوں کا علاج کیا جاتا رہا ہے . جن میں کالعدم تنظیموں ، متحدہ اور لیاری گینگوار کے بھی متعدد جرائم پیشہ افراد شامل تھے . ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو علاج ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر ہی ہوتا رہا جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین کو پارٹی عہدیداروں کی جانب سے ہدایت دی جاتی تھیں. ڈاکٹر ستار نے مزید بتایا کہ متعدد جرائم پیشہ افراد کو اسپتال میں پناہ بھی دی جاتی تھی . ڈاکٹر عاصم حسین کمرہ عدالت میں ڈاکٹر ستار کے بیانات پر مکمل خاموش رہے اور ڈاکٹر عاصم حسین کے وکلا نے بھی ان کے بیان پر جرح کرنے کی کوشش نہیں کی.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں