ڈاکٹر عاصم حسین نے سیاسی جرائم پیشہ عناصر اور جہادی تنظیموں کے کارکنوں کا علاج کرنے کا اعتراف کر لیا ہے‘ تفتیشی افسر کا عدالت میں بیان
عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:41
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے سیاسی جرائم پیشہ عناصر اور جہادی تنظیموں کے کارکنوں کا علاج کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔یہ دعویٰ تفتیشی افسر راوٴ ذوالفقار نے پیر کو ڈاکٹر عاصم کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں بیان کے لیے پیش کرنے کے بعد کیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے اقبالی بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ایم کیو ایم، لیاری گینگ وار اور جہادی تنظیموں کے 28 زخمیوں کا علاج رعایتی نرخوں پر کیا اور ایسا کرنے کے لیے انھیں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں نے کہا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس بیان قلمبند کرانے کے بعد ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی مدت بھی پوری ہو چکی ہے۔(جاری ہے)
اور پولیس اور رینجرز سے مقابلوں میں زخمی ہونے والے مجرموں کو علاج کی سہولت فراہم کیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر عاصم جانتے بوجھتے خلاف قانون ملزمان کا رعایتی علاج معالجہ کیا اور یہ وہ ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کے کہنے پر کرتے رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے ایک رہنما لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے علاج کے لیے فون کرتے تھے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر عاصم پر الزام ہے کہ انھوں نے قانون شکنی کرتے ہوئے علاج کے بہانے سے مفرور ملزمان اور دہشت گردوں کو اپنے ہسپتال میں پناہ دی۔رینجرز سپرنٹینڈنٹ نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ملزم عاصم حسین کی ان ’مجرمانہ سرگرمیوں‘ پر ان کے اور دیگر شریک جرم ساتھیوں پر مقدمہ قائم کیا جائے اور دیگر دستاویزی شہادتیں دوران تفتیش ضروت پڑنے پر تفتیشی افسر کے حوالے کی جائیں گی۔پولیس نے اس درخواست کو ایف آئی آر میں تبدیل کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو 26 نومبر کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ لیا تھا۔ وہ اس مقدمے سے قبل 90 روز تک رینجرز کی حراست میں تھے۔دوسری جانب ایک اور اطلاع کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں ڈاکٹر عاصم حسین کا اقبالی بیان نہیں لیا گیا بلکہ سرکاری گواہ کا بیان قلم بند کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضیا الدین ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل افسر ڈاکٹر یوسف ستار نے بیان قلمبند کرایا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یوسف ستارنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم نے دہشتگردوں کے رعایتی علاج کی خصوصی ہدایت کررکھی تھیں۔سرکاری گواہ کا مزید کہناتھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایات کالعدم تنطیموں، متحدہ ،گینگ وار کے کارندوں سے متعلق تھیں ،تنظیموں کی اعلی قیادت کے حکم پر ڈاکٹر عاصم زخمیوں کاعلاج ،پناہ فراہم کرتے تھے۔ڈاکٹر عاصم کے بعد ڈاکٹر یوسف ستار کو بھی حراست میں لیا گیا تھا، ڈاکٹر عاصم کی پیشی کے وقت انکے وکلا بھی عدالت میں نہیں تھے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان
اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں کی پارٹس خریدنے والے کباڑیوں سمیت 6 ملزمان ..
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی ..
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی
پی ایس او کا مالی سال 2024کے نو ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری
جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے پروفیسر عبدالغنی فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
جماعت اسلامی سندھ کامختلف ادویات کی قلت اور بلیک میں زیادہ قیمت میں فروخت پرتشویش کا اظہار
گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب
سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں
ایران سے اچھے تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں اور ملک کو بھڑان سے نکالنے میں معاون ہوں گے،شہنیلہ خانزادہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے