ڈاکٹر عاصم کے پولیس ریمانڈ میں سات روز کی توسیع‘رینجرز اور پراسیکیوٹر جنرل میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 15:26

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو مزید 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیاہے۔دوسری جانب رینجرز اور پراسیکیوٹرسندھ کے درمیان اختلافات کھل کرسامنے آگئے۔رینجرز کے وکیل نے خصوصی پراسیکیوٹر جنرل کیلئے درخواست دیدی جبکہ پراسکیورٹر جنرل نے رینجرز وکیل کا وکالت نامہ اور ریمانڈ کی درخواست بھی جانچ کیلئے عدالت سے مانگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے پولیس ریمانڈ میں مزید سات روز کی توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ رینجرز مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہے ۔عدالت سے ڈاکٹر عاصم کا مزید سات روز کیلئے ریمانڈ طلب کرلیا گیاجسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے انکے پولیس ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کردی گئی۔ریمانڈ کے دوران نیب کو بھی ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کی اجازت دی گئی ہے۔ڈاکٹر عاصم کی پیشی کے موقع پر عدالت میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔ینجرز اہلکاروں نے سماعت کے دوران کمرہ عدالت کو گھیرے میں لئے رکھا اور صحافیوں سمیت کسی کو بھی عدالت میں داخل ہونیکی اجازت نہ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں