بزنس مین پینل نے صنعتی خام مال اور مشینوں کے تجارتی درآمد کندگان کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی
پیر 30 نومبر 2015 18:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت(ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات برائے2016میں بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوارسنیٹرحاجی غلام علی اور پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، بزنس مین پینل کے فرسٹ وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے اس بات پر زور دیا کہ 3 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کا فوری طور پر حل ہونا چاہئے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قانون میں ترمیم ہونی چاہئے۔
ایف پی سی سی آئی بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اس اہم مسئلے کو حل کرنے میں بھی اس نے دلچسپی نہیں لی ہے۔میں نے ہمیشہ صنعتکاری کی تائیدکی ہے اور صنعتوں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے۔(جاری ہے)
یہی وجہ ہے کہ صنعتی خام مال اور مشینوں کی تجارتی پیمانے پر حمایت کرتا ہوں ۔کیونکہ یہ صنعت کا مضبوط ستون ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ دورہ کراچی کے دوران صنعتی خام مال اور مشینوں کے تجارتی درآمدکنندگان کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔
ان درآمد کنندگان میں صنعتی خام مال اور مشینوں کے درآمد کنندگان بشمول ڈائس، کیمیکلز، یارن، پیپر اور مشینوں کے درآمد کنندگان شامل ہیں۔ ملاقات میں درآمدکنندگان کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا کہ اگرہم پاکستان میں صنعتوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں تو ہمیں تجارتی بنیادوں پر درآمدات کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہوگا۔ تجارتی بنیاد پر درآمد کردہ تجارتی خام مال اور تجارتی درآمدات کی قیمتیں یکساں کرنی ہوں گی تاکہ بے قاعدگیاں نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے کہوں گا کہ وہ تجارتی بنیاد پر درآمدکنندگان کو آڈٹ سے مستثنیٰ قرار دیں کیونکہ وہ پہلے ہی پیشگی اضافی سیلز ٹیکس اداکررہے ہیں۔اس موقع پر میاں زاہد حسین نے کہا کہ بزنس مین پینل انڈینٹرز کے اس موقف کی حمایت کرتا ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ کی طرف سے انڈینٹرز سروسز پر عائد کردہ سیلزٹیکس بلا جواز ہے کیونکہ انڈینٹرز غیرملکی سپلائرزکو اپنی خدمات مہیاکررہے ہیں۔ سینیٹر حاجی غلام علی اور میاں زاہد حسین نے پرنٹنگ پیپرز پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑی ناانصافی ہے کہ شائع شدہ میگزین کے درآمد کنندگان کسٹم ٹیرف کے کم ریٹس اداکررہے ہیں جبکہ پرنٹنگ اورگرافک پیپر کے درآمد کنندگان زیادہ سے زیادہ ڈیوٹیز اور ٹیکسز ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی اس بات سے اتفاق کیا کہ گزشتہ پانچ چھ ماہ کے دوران بہت ساری اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔ لہٰذا اسی حساب سے کسٹم ویلیو ایشن میں بھی کمی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کے موجودہ عہدیداران بزنس کمیونٹی کے لئے کچھ نہیں کررہے ہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لئے اعلیٰ سرکاری حکام کو خوش کررہے ہیں۔ سینیٹرحاجی غلام علی اور میاں زاہد حسین نے کمرشل امپورٹرز کی مکمل حمایت کی اور وفدکوبتایا کہ ان کی ایف بی آرکے چیئرمین سے ملاقات کرائی جائے گی۔ وفدکے ارکان نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ایف پی سی سی آئی بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کرنے میں ناکام رہی ہے۔انڈنٹرزکے وفد نے سینیٹر حاجی غلام علی کا شکریہ اداکیا ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت