ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی،طلباء و طالبات کی ہم نصابی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے8تا12فروری 2016 کو ہفتہ طلباء بھی منعقدکیا جائے گا

منگل 1 دسمبر 2015 15:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کی ہم نصابی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے مقابلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مختلف موضوعات پر مشتمل اس سلسلے میں 8تا12فروری 2016 کو ہفتہ طلباء بھی منعقدکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس میں مقابلہ حسنِ قرأت، نعت خوانی ، اردو اور انگریزی تقاریر اور ملی نغمات شامل ہوں گے ۔

بورڈ سے الحاق شدہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لئے اس پروگرام کا تفصیلی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں اسکولوں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ ان مقابلوں کیلئے فارم 8جنوری 2016تک بورڈ آفس کے ریسرچ سیکشن میں جمع کرائے جا سکتے ہیں جس کی روشنی میں مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کی فہرست مرتب کی جائے گی اور متعلقہ اداوں کو مطع کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں