حضرت سید علی ہجویری کی تعلیمات پر عمل کرکے مسلمان اس پرفتن دور کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔اسلامی تحریک طلبہ

منگل 1 دسمبر 2015 15:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) حضرت علی ہجویری نے تبلیغ دین واشاعت دین کیلئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کو اسلام سے روشناس کروانے والوں میں آپ کا اسم گرامی سر فہرست ہے لاکھوں لوگ آپ کی تعلیمات سے متاثر ہوکر حلقہ ٴ بگوش اسلام ہوئے آپ ایک عالم ربانی شریعت اسلامیہ کے باعمل عالم تھے آپ کا نام قیامت تک صالحین کے طور پر لیا جاتا رہے گا اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے قائد غلام عباس صدیقی،صدر شاہد نذیر ،جنرل سیکرٹری ذکی الدین،ترجمان محمد عدنان نے کہا ہے کہ حضرت سید علی ہجویری نے لوگوں کو اسلام کے خزانے دئیے جن کا فیض آج بھی مسلمان سمیٹ رہے ہیں حضرت سید علی ہجویری کی تعلیمات پر عمل کرکے مسلمان اس پرفتن دور کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں آپ کی تعلیمات کشف المحجوب کی شکل میں مرتب ہیں جن سے رہنمائی لی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ سید ہجویر کی شاہکار یہ کتاب اہل طریق کیلئے مرشد کا درجہ رکھتی ہے ساتھ ہی دین اسلام اور شریعت اسلامیہ سر روگردانے کرنے والے بے عمل جعلی پیروں صوفیوں کی حقیقت کو بھی واضح کرتی ہے ،مسلمان حضرت سید علی ہجویری کے ایا م منانے کی بجائے انکی تعلیمات پر عمل کریں اسلام کسی دن کو منانے نہیں مشاہیر اسلام کی زندگیوں پر عمل کرنے کا حکم دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلامی تحریک طلبہ صحابہ کرام ،اہل بیت عظام اور اولیاء اللہ کو ماننے والے عتدال پسند نوجوانوں کی تحریک ہے جس کا مقصد انسان کو اسکے مقصد زندگی سے روشناس کروا کر تعمیر جدوجہد کی دعوت دینا ہے ،انہوں نے کہا اسلامی تحریک طلبہ حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اولیاء اللہ کے مزارات سے غیر شرعی اقدام وحرکات کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے عملی ہنگامی اقدام کرے۔اولیاء اللہ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں ان سے حقیقی محبت ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں