کراچی، انصار برنی کا دہشت گرد حملے میں دو فوجی جوانوں کی شہادت پر شدید دکھ اور گہرے ا فسوس کا اظہار

منگل 1 دسمبر 2015 21:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم دسمبر۔2015ء) انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے کراچی میں ملٹری پولیس کے اہلکاروں پر دہشت گرد حملے اور دہشت گردی کے واقع میں دو فوجی جوانوں کی شہادت پر شدید دکھ اور گہرے ا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقع کی انتہائی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک دشمنوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انصار برنی نے شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں راشد اور ارشدکو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان پر فخر کرتی ہے جو اپنے ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اپنی زندگیاں امر کر لیتے ہیں۔اقوام متحدہ کے سابق مشیر خاص برائے انسانی حقوق انصار برنی نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اس قسم کی بذدلانہ کاروائیاں حکومت کو ضرب عذب اور قومی ایکشن پلان سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔

(جاری ہے)

انصار برنی نے کہا کہ وہ خود اپنے آپ کو ضرب عذب کا سپاہی سمجھتے ہوئے کہہ سکتے ہیں کہ فوج پر حملہ ان پر، ان کے خاندان سمیت پورے ملک پر حملہ تصور کیا جائے۔انصار برنی نے ملک دشمن اور دہشت گردوں سے ہمدردیاں رکھنے والوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بھی انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔بین الاقوامی سفیر برائے امن و انسانی حقوق انصار برنی نے کہا کہ پاکستان میں ملک دشمنی اور دہشت گردی کے واقعات میں پڑوسی ملک کا ہاتھ بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں