تحریک انصاف کاملٹری پولیس کے اہلکاروں کی شہا دت پرکراچی میں انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان

منگل 1 دسمبر 2015 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف نے ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی شہا دت کے پرسوز واقعے کے باعث کراچی میں انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کارکنان اور امیدواروں کو شہید ہونیوالے فوجیوں کیلئے فاتحہ خوانی کرنے کی استدعا کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگل کو کراچی میں دہشتگردوں کے حملے سے شہید ہونیوالے ملٹری پولیس کے اہلکاروں کے افسوسناک واقعے کے بعد پی ٹی آئی نے روشنیوں کے شہر میں انتخابی مہم ختم کرنے کااعلان کر دیا۔

اس سے قبل تحریک انصاف پورے زور وشور اور جنون کے ساتھ کراچی میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کی مہم میں مصروف تھی، لیکن ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی انتہائی افسوسنا ک شہادت کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے 5دسمبر کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم کو ترک کرنے کا فیصلہ کردیا ۔ پی ٹی آئی کے رہنما علی زید ی نے تمام امیدواروں اور کارکنوں کو شہید ہو نیوالے ملٹری پولیس کے اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفر ت کی استدعا کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں