دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملٹری پولیس کے اہلکاروں کے قتل کے واقعے میں پیش رفت، ایک مشتبہ شخص گرفتار
گولیوں کے خول بھی قبضے میں لے لئے گئے، حکام کے مطابق گاڑی کو عقب نشانہ بنایا گیا
منگل 1 دسمبر 2015 22:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملٹری پولیس کے اہلکاروں کے قتل کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ گولیوں کے خول بھی قبضے میں لے لئے گئے۔ حکام کے مطابق گاڑی کو عقب نشانہ بنایا گیا۔ شہید اہلکاروں کے جسد خاکی سول اسپتال سے پی این ایس شفا منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشتگرد ہاشو سینٹر والی گلی سے نکل کر ایم اے جناح روڈ پہنچے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔ کراچی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔(جاری ہے)
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
امن و استحکام ہی کراچی کا مستقبل ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی ملٹری پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ٹیلی فون کر کے واقعہ کی تفصیلات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ کراچی میں حساس اداروں کی جانب سے مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ دہشتگردی کی اس کارروائی کے بعد کراچی آپریشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز بھرپور کارروائیاں کریں گی۔ دوسری جانب ملٹری پولیس پر حملے میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی فرانزک رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملٹری پولیس پر حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ کراچی میں 10 وارداتوں سے میچ کر گیا ہے۔ 20 نومبر کو بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اہلکاروں پر بھی اسی اسلحہ سے فائرنگ کی گئی۔ حملے کے نیتجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ یہ ہی اسلحہ ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ پہلے ضلع ویسٹ میں استعمال کیا گیا۔ تفیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار لیں گے۔ سول اسپتال کے سینئر میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر نثار علی شاہ کے کے مطابق زخمی اہلکارحوالدار ارشد اسپتال پہنچنے کے بعد جاں بحق ہوا۔ ڈاکٹر نثار کا کہنا تھا کہ دونوں اہلکاروں کو عقب اور دائیں طرف سے گولیاں ماری گئیں۔ واقعے کے بعد پولیس رینجرز اور ملٹری پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچی۔ ملٹری پولیس حکام نے شہید اہلکاروں کی میتیں تحویل میں لے کر ایمبیولینسز کے ذریعے سول اسپتال سے پی این ایس اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ سابق سربراہ سی پی ایل سی احمد چنائے کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے کراچی کے امن پر حملے کی کوشش کی۔ جماعت اسلامی کراچی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے حملے کو پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے جن کے بھی تعلقات ہیں ان سب کو انویسٹی گیشن میں شامل کیا جائے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش آزادی اظہار رائے نہ ہونے کے سبب مسترد کردی، ابرارالحق
ماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر سے صحتمند ماحول میسر آئے گا، کام کی رفتار بھی تیزہوگی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان
اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں کی پارٹس خریدنے والے کباڑیوں سمیت 6 ملزمان ..
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی ..
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی
پی ایس او کا مالی سال 2024کے نو ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری
جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے پروفیسر عبدالغنی فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
جماعت اسلامی سندھ کامختلف ادویات کی قلت اور بلیک میں زیادہ قیمت میں فروخت پرتشویش کا اظہار
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ