کراچی اسٹاک ایکس چینج میں لسٹنگ کے بعد امریلی اسٹیل لمیٹڈ کے شیئرز کی باقاعدہ ٹریڈنگ شروع

منگل 1 دسمبر 2015 22:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں لسٹنگ کے بعد امریلی اسٹیل لمیٹڈ کے شیئرز کی باقاعدہ ٹریڈنگ منگل کے روز سے شروع ہوگئی، اس موقع پر ٹریڈنگ ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ، امریلی اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عباس اکبر علی نے روایتی گھنٹی بجاکر ٹریڈنگ سیشن کا آغاز کیا،امریلی اسٹیل نے اپنے آئی پی او میں74.252ملین شیئرز پیش کیے جو اس کے مجموعی اداشدہ سرمایے کا 25فی صد ہیں،55.502ملین شیئرز بک بلڈنگ کے ذریعے جبکہ18.750ملین شیئرز عام پبلک کو فروخت کے لیے پیش کیے گئے،بک بلڈنگ کے ذریعے امریلی اسٹیل کے حصص کی اسٹرائیک پرائس51روپے مقرر ہوئی چنانچہ کمپنی نے اس آئی پی او کے ذریعے3786ملین روپے حاصل کرلیے،اس موقع پر عباس اکبرعلی کا کہناتھا کہ یہ آئی پی او دراصل امریلی اسٹیل میں توسیع کے لیے کیپیٹل مارکیٹ کے ذریعے لانگ ٹرم فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے کیاگیا،ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی توسیع کے لیے 3.3ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جس سے امریلی اسٹیل کی پیداواری استعداد5لاکھ ٹن ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

بینک الفلاح اور اے کے ڈی سیکیورٹیز نے اس آئی پی او میں جوائنٹ لیڈ منیجر اور ارینجر کا رول اداکیا،اس موقع پر کراچی اسٹاک ایکس چینج کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی کا کہناتھا کہ امریلی اسٹیل کے کامیاب آئی پی او سے ظاہر ہوتاہے کہ حکومت کی اکنامک پالیسی اور نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے معاشی بحالی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے جس کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر میں یہ اعتما د پیداہوا ہے کہ منصوبوں میں لانگ ٹرم سرمایہ کاری کی جارہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں کے لیے فنڈنگ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے،انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران دو آئی پی اوز ہوچکے ہیں جبکہ پانچ آئی پی اوز کے لیے درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جبکہ گزشتہ سال9آئی پی او ز ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں