بلاول بھٹو زرداری کا کورکمانڈر ٹیلیفون،دہشتگرد حملے میں ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

منگل 1 دسمبر 2015 23:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورکمانڈر کراچی کو فون کرکے منگل کو ہونے والے شہر میں دہشتگرد حملے میں ملٹری پولیس کے دو جوانوں کی شہادت پر تعزیت کی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی دہشتگردی کے خلاف محاذ پر لڑنے والے جوانوں کے ساتھ ہے اور دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن میں ان جوانوں کی قربانیوں کو قوم عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن لوٹ رہا تھا، لیکن دہشتگردوں نے شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں،تاکہ امن نہ ہو، یہ دہشتگردانتہاپسندی اور دہشتگردی کی آڑ میں اپنی سیاسی ایجنڈہ تھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختیار کو بتایا کہ دہشتگردی اس ملک کا خطرناک دشمن ہے اور اس کا مکمل خاتمہ پوری قوم کا مشترکہ مشن ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو بھی دہشتگردوں کا دوست ہے وہ ہمارا دشمن ہے اور جو بھی پاکستان کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں