کراچی میں آج چہلم حضرت امام حسین کے جلوس کے موقع پر ٹریفک پولیس کراچی نے عوا م کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کئے
بدھ 2 دسمبر 2015 14:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) کراچی میں کل( جمعرات ) چہلم حضرت امام حسین کے جلوس کے موقع پر ٹریفک پولیس کراچی نے عوا م کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔اس سلسے میں مندرجہ ذیل تفصیلات جاری کی ہیں۔اس دن ایک جلوس نشتر پارک سے 1300 بجے برآمد ہوگا اس جلو س سے قبل علم کا جلو س مارٹن روڈ امام بارگاہ سے تقریبا 0900 بجے برآمد ہو گا اور یہ نشتر پارک پر اختتام پذیر ہو گا جہاں مرکزی مجلس منعقد ہوگی اور اس کے بعد جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادار کے لیے روانہ ہوگا۔
جیسے ہی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگاشہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار(بہادر یار جنگ روڈ)، کوسٹ گارڈ، انکل سریاچوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔(جاری ہے)
تمام ٹریفک جوکہ ناظم آباد کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہو نگی انہیں لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔
تمام ٹریفک جوکہ لیاقت آباد سے آرہی ہوگی ڈاکخانہ سے بائیں الطاف علی بریلوی روڈ جانب پرانی سبزی منڈی ، یونیورسٹی روڈ ، یو ٹرن، جیل فلائی اوور ، نیو ایم اے جناح روڈ، پی پی چورنگی ، دادا بھائی نور جی، کشمیر روڈ، سوسائٹی سگنل ، شاہراہ قائدین ، شاہراہ فیصل، لکی اسٹار، سرور شہید روڈ، فاطمہ جناح روڈ، مولانادین محمد وفائی روڈ ، ڈاکٹر ضیاء ا لدین احمد روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈکی طرف موڑ دیا جائے گا۔اسی طرح وہ تمام ٹریفک جو کہ اسٹیڈیم روڈکی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جائے گی ، انہیں نیو ایم اے جناح روڈکی جانب سے آنے کی اجازت ہو گی۔ البتہ یہ گاڑیاں دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈاور سوسائٹی سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل پر پہنچے گی۔ وہ تمام ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے، گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت آباد نمبر10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر2 کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک چوک، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماری پور تک جاسکیں گے اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔ وہ تمام ٹریفک جو کہ نیشنل ہائی وے سے شہر کی طرف جائے گی اسے براستہ راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آبادنمبر 10، ناظم آباد چورنگی نمبر2، حبیب بینک چوک، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماری پور تک آنے کی اجازت ہو گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔ ہر قسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس تمام ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ اور خان بہادر نقی محمد خان روڈ پر موڑ دیا جائے گا۔ البتہ یہ ٹریفک سولجر بازار روڈ اور خان بہادر نقی محمدخان روڈ، بہادر یار جنگ کراسنگ تک جا سکے گی۔تمام قسم کی چھوٹی ٹریفک جوکہ مزار قائد کی طرف سے براستہ ایم اے جناح روڈ کی جانب سے آ رہی ہو گی اس تمام ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ پر موڑ دیا جائے گا اور کسی بھی گاڑی کو کسی بھی حالت میں نمائش چوک کی جانب جانے کی اجازت نہ ہو گی۔تمام قسم کی ٹریفک جوکہ براستہ شاہراہ قائدین سے نمائش چوک کی جانب جائے گی اسے سوسائٹی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سوائے ان گاڑیوں کے جنکے windscreen پرجلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چپسا ں ہوگا ۔ جب جلوس کا اگلا سر ا ایم اے جناح روڈ، مینسفلڈ اسٹریٹ پر پہنچے گا تو تمام ٹریفک جو صدر اوردوسری کالونیوں کی طرف جانا چاہے گی اس کو ایمپریس مارکیٹ کی طرف ذیل چوراہوں سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔،پریڈی اسٹریٹ ،ایم اے جناح روڈ،کورٹ روڈ چوک،فریسکو چوک۔ کسی بھی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ اور اس کے جنکشن پریڈی اسٹریٹ سے جانے کی اجازت نہیں ہو گی جب تک کے جلو س مکمل طور پر اس چوک سے گزر نہیں جاتا۔ کسی بھی قسم کی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے گھر ننھی پری کی آمد
نکاح سے پہلے شوہر کے ساتھ فوٹو شوٹ نہیں کروانا چاہتی تھی: ماہرہ خان
اداکارہ صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار اپنے سگے والد سے ملاقات، جذباتی مناظر کی ویڈیو وائرل
پاکستان سٹاک ایکسچینج، انڈیکس 67ہزار کی نئی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیا
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس کراچی کے ایڈوائزر سید ذاکر حسین کا یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈصفائی میں مزید بہتری کے لئے بلدیاتی اداروں اور دیگر اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن ..
گھوسٹ ملازمین کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے لہٰذا افسران و ملازمین اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے وقت ..
صفائی میں مزید بہتری کے لئے بلدیاتی اور دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن یقینی بنائیں
غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین
پورٹ قاسم اتھارٹی نے پچھلے چار سالوں میں 150 ارب روپے کا بزنس کیا ہے، قیصر شیخ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نادرا نے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت 23سے کم کرکے 15دن کردی
-
عطاتارڑ کی این ای127،سمیع اللہ خان کی پی پی 145سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ ،جاری پیش رفت کا جائزہ لیا
-
ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
-
وسطی کرم میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق ہوگئے
-
لاہورڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کاکیس، تمام ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری
-
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دفترخارجہ
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
-
دھاتی ڈور سے تحفظ کیلئے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرز کی تنصیب کا آغاز
-
نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات