کراچی ، محکمہ اینٹی کرپشن نے گورنمنٹ ہسپتال بلدیہ میں چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا

بدھ 2 دسمبر 2015 15:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) کراچی میں محکمہ اینٹی کرپشن نے گورنمنٹ ہسپتال بلدیہ میں چھاپہ مار کر ہسپتال کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو محکمہ اینٹی کرپشن نے حسا ب کتاب میں خوردبرد اور دیگر شکایات پر گورنمنٹ ہسپتال بلدیہ میں چھاپہ مارا ،جس دوران ہسپتال کا ریکارڈ، ڈاکٹروں کے کوائف اور شعبہ فنانس کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں