پلا ننگ کمیشن اجلا س کے 30نکا تی ایجنڈا میں سندھ کی ایک بھی نئی اسکیم شامل نہ ہونے پر ایڈ یشنل چیف سیکریٹری سندھ کا احتجا ج

بدھ 2 دسمبر 2015 16:50

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) ڈ پٹی چےئر مین پلا ننگ کمیشن حکو مت پا کستان کی صدارت میں بدھ کے روز اسلا م آباد میں ہو نے وا لے اعلی سطح کے اجلا س میں 30نکا تی ایجنڈا پر مشتمل اجلاس میں سندھ کی ایک بھی نئی اسکیم شامل نہیں کی گئی جس پر سندھ ایڈ یشنل چیف سیکریٹری تر قیات اعجاز علی خان نے اپنا احتجا ج ریکا رڈ کرا لیا حکو مت سندھ کے ذ رائع نے بتا یا ہے کہ اس اجلاس میں صرف تین نکا ت کا تعلق سندھ سے ہے جس میں حکو مت سندھ سے تر قیا تی منصو بوں کی کا ر کر د گی نظر ثا نی منصو بوں اور خرچ کی جا نے وا لی ر قموں کے با رے میں ر پو رٹ لی جائے گی حکو مت سندھ نے اس اجلاس سے قبل صلا ح مشو رے کر کے فیصلہ کیا کہ پلا ننگ کمیشن کے اس اجلاس میں اپنا احتجا ج ر یکا رڈ کر اجائے گا جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے منصو بوں کو بھی پلا ننگ کمیشن شامل کر لے جس پر ڈ پٹی چےئر مین پلا ننگ کمیشن نے کہا کہ وہ قا نونی طر یقہ کا ر کے تحت منصو بے شامل کر کے فیصلے کر تے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں