دریائے سندھ کے پانی میں اضافہ کی قبل ازوقت اطلاع کے لیے مٹھن کوٹ میں ٹیلی میٹری سسٹم نصب کیا جائے، فوج کے انجیئرنگ شعبہ کی تجویز

بدھ 2 دسمبر 2015 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) فوج کے انجیئرنگ شعبہ نے صوبائی محکمہ آبپاشی کوتجویز دی ہے کہ سندھ میں دریائے سندھ کے پانی میں اضافہ کی قبل ازوقت اطلاع کے لیے ضلع رحیم یارخان کے علاوہ مٹھن کوٹ میں ٹیلی میٹری سسٹم نصب کیا جائے،یہ بات صوبائی محکمہ آبپاشی نے تمام چیف انجینئرزکولکھے گئے ایک خط میں کہی گئی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ فوج کے انجینئرشعبہ کواس بات کی تشویش ہے کہ سیلاب کے وقت پانی کابڑا ریلا گڈوبیراج اورسکھر بیراج میں داخل ہوجاتا ہے جس سے انسانی جانوں کانقصان ہوتا ہے اورزراعت کوالگ ناقابل تلافی نقصان اٹھاناپڑتا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ اس تجویز پروہ اپنی رائے دیں کیونکہ مٹھن کوٹ میں دریائے سندھ پرٹیلی میٹری سسٹم نصب ہونے سے حکومت سندھ کوپانی کے بہاؤکاپتہ چل جائے گا اس خط کے بعد آبپاشی سیکٹریٹری سندھ نے اعلی سطحی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں