جعلی شناختی کارڈ معاملے پرچوہدری نثار نے آئی سندھ کے تحقیقات کاحکم دیدیا

جعلی شناختی کارڈکے معاملہ پرحکام کی مدداورالیکشن ٹریبونل سے بھی رجوع کریں گے ،محمداسلم ابڑو

بدھ 2 دسمبر 2015 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) جیکب آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران استعمال ہونے والے جعلی شناختی کارڈ کے معاملے پر نادرا حکام نے سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن سندھ محمد اسلم ابڑو کو آگاہ کرتے ہوئے کہاہے کہ معاملے کی رپورٹ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو پیش کردی گئی ہے۔نادرا حکام کے مطابق وزیرداخلہ کو استعمال ہونے والے شناختی کارڈ سے متعلق آگاہ کیاجارہاہے،صحافیوں کے سوال پر وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہاکہ جعلی شناختی کارڈ کا معاملہ جرائم کے زمرے میں آتاہے جس کے لیے آئی جی اور سیکریٹری داخلہ سندھ کو معاملے کی مزید تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی وزیرنے یہ کہا کہ آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ سندھ معاملے کی مزیدتحقیقات کرکے رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

نادرا حکام کے مطابق وزیرداخلہ نے آئی جی اور سیکریٹری داخلہ سندھ کو جیکب آباد میں قائم نجی پرنٹنگ پریس کے مالکان سے بھی پوچھ گچھ کی ہدایت کردی ہے۔وفاقی کی جانب سے تحقیقات کادائرہ وسیع کرنے پرسیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن سندھ محمد اسلم ابڑو نے نادرا حکام کو یقین دلایا کہ وہ جعلی شناختی کارڈ معاملے پرحکام کی بھرپور مدد کریں گے ،اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ جیکب آباد میں انتخابات کالعدم قراردینے کے لیے الیکشن ٹربیونل سے بھی رجوع کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں