بلدیاتی انتخابات جیت کر کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے، شبیر احمد قائم خانی

محمودآباد میں منعقدہ کارنرمیٹنگ کے شرکاء سے ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی رکن کا خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیراحمد قائم خانی نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ایم کیوایم کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائے گی اور یہاں نچلی سطح تک اختیارات منتقل کر کے حقیقی تبدیلی لائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمودآباد میں بلدیاتی سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی عبد الرؤف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن ، علی رضا عابدی اور سید وسیم انکے ہمراہ تھے ۔شبیر احمد قائم خانی نے کہاکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد سے ہی منافق سیاسی جماعتیں کراچی کے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے میدان عمل میں آ گئی ہیں اور جھوٹی تبدیلی کے نعرے لگا رہے ہیں لیکن کراچی کے باشعور شہری اس قسم کے جھوٹے نعروں کو انتخابات سے قبل ہی یکسر مسترد کر چکے ہیں اور 5دسمبر کو عوام حق پرستوں کو ووٹ دے کر اپنے باشعور ہونے کا ثبوت دیں گے۔اس موقع پر محمود آباد سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں نے کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں