نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی ٹونٹی چیمئن شپ 2015ء ،کوائٹر فائنل آج کھیلے جائینگے

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:04

نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی ٹونٹی چیمئن شپ 2015ء ،کوائٹر فائنل آج کھیلے جائینگے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء)پشاور، اسلام آباد ، کوئٹہ ، ملتان ، لاہور ،حیدرآباد ، راولپنڈی اور میزبان کراچی نے اپنے اپنے گروپس سے آئی سی آر سی نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے کوائٹرفائنلز مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ایونٹ کے کوائٹر فائنلزآج نیشنل اسٹیڈیم اور RLCAگلبرگ میں کھیلے جائینگے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں آج 3دسمبر کو ورلڈ ڈس ایبلڈ ڈے کے موقع پردوپہر 12بجے PDCAاور ICRCکے اشتراک سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گاجس میں دونوں جانب سے آفیشلز اور ایونٹ میں شریک 12ٹیمیں بھی موجود ہونگی ۔

ایونٹ کے تیسرے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے راولپنڈی اور حیدرآباد کے میچ میں راولپنڈی کی ٹیم نے مقررہ 20اوور میں144رنز 7وکٹوں کے نقصان پر بنائے الطاف احمد کی عمدہ نصف سنچری 50گیندوں پر 52میں4چوکے،محمد ارسلان نے36گیندو ں کا سامانے کرتے ہوئے 45رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جس میں5چوکے شامل ہیں۔عمر انصاری 33رنزدیکر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،اسحاق سینئرنے 14رنز دیکر 1وکٹ حاصل کی۔

جوابی بیٹنگ میں حیدرآباد ڈس ایبلڈ92رنز بناکر 17.1اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔احمد رضا نے22گیندوں پر 25رنز بنائے جس میں2چوکے شامل ہیں۔محمد وجاہت 12رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عبدالباسط نے17رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں،وقاص احمد نے21رنز دیکر 2وکٹیں اپنے نام کیں۔محمد اسلان (راولپنڈی)مین آف دی میچ کے حق دار قرار پائے۔دوسرے میچ میں آر ایل سی اے گلبرگ پر کوئٹہ ڈس ایبلڈ نے بہاولپور کو شکست دیدی ۔

بہاولپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے19.2اوورز میں صرف58رنز بناکر پویلین روانہ ہوگئی کامران یونس 41گیندیں کھیل کر 16رنز بناسکے،عمران آفریدی 14گیندوں پر 14رنز کا اضافہ کرسکے۔محمد امیر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4اوورز میں صرف1رنز دیکر4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں3اوور میڈین بھی کرائے، نظام الدین نے 11رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔کوئٹہ نے مطلوبہ ہدف 59رنز بغیرکسی نقصان کے بنالیے۔

سیف اللہ 40رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 6چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ محمد امیر کو تباہ کن باؤلنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا ۔ تیسرے میچ میں نیشنل اسٹیڈیم میں ملتان نے فیصل آباد کی ٹیم کو 10وکٹوں سے شکست دیدی ۔ فیصل آباد کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹیں کھوکر 147رنز کا مجموعہ حاصل کیا ۔ ریحان غنی مرزا نے 76رنز کی عمدہ باری میں 46گیندوں کا سامنا کیا اور 9چوکے اور 1چھکا لگایا ۔

جہانزیب ٹوانہ نے 22کے عوض 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جوابی بیٹنگ میں ملتان نے مطلوبہ ہدف 149رنز بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کرلیا۔ مطلوب قریشی نے جارحانہ 70رنز 53گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے بنائے جبکہ ماجد حسین نے 55رنز 52گیندوں پر 4چوکوں کی مدد سے بنائے۔ مطلوب قریشی کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیاگیا۔ چوتھے میچ میں RLCAگلبرگ پر کراچی نے سیالکوٹ کو 102رنز کے مارجن سے شکست دیدی ۔

کراچی نے مقررہ اوورز میں 206رنز صرف 2وکٹوں پر بنائے ۔ دانش احمد نے 70رنز کی جارحانہ اننگ میں 8چوکے اور 2چھکے لگائے، کپتان عارف رچڑد نے 67رنز کی ناقابل شکست اننگ میں 8چوکے رسید کیئے ، جبکہ ریحان علی نے 43رنز میں 4چوکے لگائے ۔ جواب میں سیالکوٹ کی ٹیم 104رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ لقمان نے 36رنز میں 7چوکے اور 1چھکا لگایا۔ نعمان شبیر نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 17رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، ہارون رشید اور فرحان سعید نے 2-2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دانش احمد کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ آج جمعرات پہلے کوائٹر فائنل میچ میں پشاور کا مقابلہ اسلام آباد سے صبح 9بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگاجبکہ لاہور کی ٹیم دوسرے کوائٹر فائنل میں حیدرآباد سے صبح 8:30بجے RLCAگلبرگ پر مقابل ہوگی۔ تیسرے کوائٹر فائنل میں نیشنل اسٹیڈیم پر کوئٹہ کو سامنا ملتان دوپہر 1:30بجے ہوگا جبکہ چوتھے اور آخری کوائٹر فائنل میں کراچی کو راولپنڈی کا ٹکراؤ دوپہر 2بجے RLCAگلبرگ میں ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں