قومی ٹیم کو انگلینڈ ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ ورلڈ کپ کیلئے بڑا دھچکا ،سابق کرکٹر
جمعرات 3 دسمبر 2015 13:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن خان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ شکست پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کی اگلے سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بہتر کارکردگی کے امکانات کو دھچکا لگا ہے۔محسن کا کہنا تھا کہ آفریدی کی ٹیم نے دومیچوں میں اچھے حالات کے باوجود آسان میچوں میں کامیابی کے مواقع ضائع کیا جو میزبان مداحوں کے لیے شرمناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں مضبوط ہے لیکن ناقص منصوبہ بندی حالیہ سیریز میں شکست کی وجہ بنی اور الزام عائد کیا کہ کھلاڑی ملک کے بجائے اپنے لیے کھیل رہے ہیں۔محسن نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل اس سے بری صورتحال نہیں ہو سکتی۔(جاری ہے)
قومی ٹیم ڈی واٹمور کے دورسے تنزلی کی جانب گامزن ہے اور اب وقار یونس کی کوچنگ میں بھی ایسا ہی ہے۔
یہ دونوں اپنے کوچنگ کے ادوار میں پاکستان کے لیے کوئی نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں.ادھر سابق کپتان عامر سہیل اور بلے باز اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کا متحدہ عرب امارات کی سلو اور ٹرننگ وکٹوں پر اسپنرز کا استعمال نہ کرنا ناقابل فہم ہے۔اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان سیریز میں صرف ایک اسپنر شاہد آفریدی کے ساتھ گیا حالانکہ یاسر بھی دستیاب تھے جبکہ سلو وکٹوں پر بہترین باوٴلنگ کرنے والے شعیب ملک کا صحیح استعمال نہیں کیا گیا، اسپنروں کی کمی کا خمیازہ ہماری ٹیم کو سیریز ہارنے کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور وکٹوں کے درمیان رننگ انتہائی ناقص تھی اور یقیناً ناکارہ ڈومیسٹک انفراسٹرکچر اور کوچنگ ہی اس کی بنیادی وجوہات ہیں۔اعجاز کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہماری اے ٹیم اور انڈر 19 ٹیم نے مسلسل غیر ملکی دورے کئے لیکن گزشتہ تین یا چار سال سے یہ دورے منقطع ہیں جو میرے خیال میں کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی دوسری بڑی وجہ ہے۔عامر سہیل نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی اور اہم مواقعوں پر غلط طریقے سے بلے بازی ٹیم کو لے ڈوبی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
پتوکی،کراچی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر 10سالہ بچہ جاں بحق شناخت نہ ہو سکی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل
ایسٹ پولیس کی کارروائیاں،6مبینہ ملزمان گرفتار 2کلو چرس، 30بوتل شراب اور اسلحہ برآمد
ایس آئی یو کی کارروائی،ڈکیتی کے دوران جنرل اسٹور کے مالک کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار
کیماڑی پولیس کی کارروائیاں، 24گھنٹو ں میں21مبینہ ملزمان گرفتاراسلحہ،2کلو چرس ،680کلوچھالیہ،200 پڑیاں گٹکا ..
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
ایک صوبے میں 2 قانون،حیدر آبا د میں آٹا سستا، کراچی میں مہنگا ہو گیا
پیپلز بس سروس میں جعلی نوٹ چلانے والی خواتین کو قید کی سزائیں
میئر کراچی نے شہر بھر میں جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے کا حکم دیدیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے