وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی نے بحثیت کمانڈرپاکستان نیوی بیڑے کی ذمہ داریاں سنبھال لی

جمعرات 3 دسمبر 2015 15:45

کراچی‘(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی نیبحثیتکمانڈرپاکستان نیوی بیڑے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روزپاکستان نیوی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی کو بحثیت کمانڈر پاکستان نیوی بیڑے کی ذمہ داریاں دے دی گئیں ہیں۔تقریب میں وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شرکت کی اور کمانڈر پاکستان نیوی بیڑے کی ذمہ داریاں سید عارف اللہ حسینی کے سپرد کر دی ہیں۔وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حینی کے یکم جون 1981کو پاکستان نیوی میں کمیشن حاصل کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں