لیاری میں مارے گئے تینوں دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان سے تھا، دہشت گرد سکولوں کو بم سے اڑانے، اسلحہ والے ٹرک لوٹنے اور 8ایف سی اہلکاروں کو اغواء کرنے میں ملوث تھے،ترجمان رینجرز سندھ
جمعرات 3 دسمبر 2015 15:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) ترجمان رینجرز سندھ نے کہا ہے کہ گزشتہ رروز لیاری میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے، تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، دہشت گرد سکولوں کو بم سے اڑانے، اسلحہ والے ٹرک لوٹنے اور 8ایف سی اہلکاروں کو اغواء کرنے میں ملوث تھے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو ترجمان سندھ رینجرز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رینجرز نے گزشتہ رروز لیاری میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کرلی ہے، ملزمان کی شناخت بلال، سراج گل اور عمر رانا کے نام سے ہوئی ہے اور تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کی ساتھ ہے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم بلال کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے عابد مچھڑ گروپ سے تھا اور وہ ٹارگٹ کلنگ کی چھ وارداتوں، سٹریٹ کرائم اور سہراب گوٹھ میں واقع ٹریفک پولیس چوکی پر گرینیڈ حملے میں بھی ملوث تھا۔ترجمان نے بتایا کہ سراج گل فاٹا میں سکولوں کو بم سے اڑانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اسلحہ ٹرک لوٹنے اور 8 ایف سی اہلکاروں کو اغواء کرنے میں بھی ملوث تھا، عمر رانا عرف لیپ ٹاپ 2014ء کے دوران ٹارگٹ کلنگ کی 4 وارداتوں اور اس کے علاوہ قتل کی دیگر وارداتوں کیلئے ریکی کرنے میں ملوث تھا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
چند روز کے اندر کسٹم اہلکاروں پر پے درپے حملے تشویشناک ہیں، حافظ احمدعلی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی