بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا ،بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے، عوام بلاخوف و خطر گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کریں

امن دشمن قوتوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ملٹری پولیس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں بہت جلد ملوث افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا،ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 3 دسمبر 2015 18:37

بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا ،بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے، عوام بلاخوف و خطر گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کریں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے کہا ہے کہ بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔جمعرات کو ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی مشاق مہر نے چہلم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد تک کراچی آپریشن جاری رہے گا، بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ڈی جی رینجرز نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے، عوام بلاخوف و خطر گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز بھرپور طریقے سے آپریشن کر رہی ہے جس کے جواب میں ہم پر بھی حملے ہوتے ہیں تاہم ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور امن دشمن قوتوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملٹری پولیس پر حملہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور بہت جلد ملوث افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں