کراچی کے شہری عصبیت اور علاقائیت سے بالاتر ہوکروزیراعظم نواز شریف کا ساتھ دیں،علی اکبر گجر

جمعرات 3 دسمبر 2015 19:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پانچ دسمبر کراچی میں انقلاب کی نوید لے کر ابھرے گا۔شہری عصبیت اور علاقائیت سے بالاتر ہوکروزیراعظم نواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ شہر کو عظیم تر بنایاجا سکے۔گزشتہ تین عشروں میں کراچی کی ٹھیکیدار مذہبی اور لسانی تنظیموں نے مختلف حیلوں بہانوں سے کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کیا لیکن عوام کو غلام اور بے دست وپا بنا کر رکھ دیالیکن مسائل کے حل اور تعمیروترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کو پرفریب نعروں کی بنیاد پربے وقوف بنانے والی وہی مذہبی اور لسانی سیاسی وغیر سیاسی تنظیمیں ایک بار پھر عوام کو جھانسے دے کر ورغلانے کی کوششیں کررہی ہیں لیکن اس بار کراچی کے غیور عوام مذہب اور زبان کی بنیاد پر تقسیم ہونے کی بجائے اپنا ووٹ پاکستان کے نام پر استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) اور قائد جمہوریت میاں نوازشریف کی حب الوطنی اظہرمن الشمس ہے اور وہ بلاامتیاز پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں جبکہ شہرقائداعظم ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وہ اس شہر کو استنبول اور سنگا پور کے ہم پلہ لانا چاہتے ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ اہل کراچی اس بار پاکستان کے بیٹوں کو موقع دیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں عوام وفاق میں برسراقتدار جماعت مسلم لیگ (ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں اورسمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت ہی بانی پاکستان کے شہر کو سنوارسنگھار سکتے ہیں۔علی اکبر گجر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں کراچی سمیت پورے سندھ سے انشاﷲ مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو گی اور شہرہی نہیں پورے صوبے میں عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کے لئے دن رات ایک کر دے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں