کراچی، یوسی 31 کہکشاں میں تحریک انصاف کے بلدیاتی امیدوار کی غندہ گردی کی مذمت کرتے ہیں،عرفان قریشی

جمعرات 3 دسمبر 2015 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) پاسبان کراچی کے رہنما عرفان رانا، زاہد جمیل اور خالددرانی نے یو سی 31 کہکشاں میں پاسبان پاکستان کے نامزد امیدوار سلمان نواب برائے جنرل کونسلروارڈ نمبر 4کو تحریک انصاف کے بلدیاتی امیدوار فیصل بروہی کی جانب سے غنڈہ گردی اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسبان سے شکست کے خوف نے مخالف امیدواروں کو فرسٹریشن کا مریض بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پاسبان رہنماؤں نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدوار فیصل بروہی کی غندہ گردی کے خلاف درخواست ایس ایچ او کلفٹن کو دے دی گئی ہے۔ پاسبان رہنماؤں نے ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور الیکشن کمیشن آف سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاسبان کے تمام بلدیاتی امیدواروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور 5 دسمبر کوامن و امان کے قیام اورصاف و شفاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقنی بنانے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر رینجرز کو تعینات کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں