5 دسمبر کو عوام پتنگ پرمہر ثبت کرکے ثابت کردیں گے کہ الطاف حسین انکے دلوں میں دھڑکتے ہیں، شبیر قائم خانی
کراچی ملک کو 75فیصد سے زائد رینیو دیتاہے مگر قومی وسائل میں اسکو 1فیصد حصہ بھی نہیں دیا جاتا، رؤف صدیقی کا کارنرمیٹنگ سے خطاب `
جمعرات 3 دسمبر 2015 20:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں یوسی 02 ڈیفنس ویو اور یوسی 06 محمود آباد میں علیحدہ علیحدہ کارنر میٹنگز کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوان، بزرگوں اور خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر یوسی 02 ڈیفنس ویو میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ 05 دسمبر کو عوام پتنگ پر اپنے اعتماد کی مہر لگاکر ایک مرتبہ پھر ثابت کردیں گے کہ الطاف حسین کراچی کی عوام کے دلوں میں دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں طالبان کے دو سیاسی ونگز نے آپس میں اتحاد کرکے کراچی کو فتح کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن شاید وہ بھول گئے کہ کراچی کے عوام باشعور اور پڑھے لکھے عوام ہیں۔(جاری ہے)
وہ محض زبانی کلامی دعوؤں کی بنیاد پر نہیں بلکہ عمل کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ جب ایم کیو ایم کو اقتدار ملاہم نے کراچی کی عوام تک سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچائی۔
اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں کو انکے حقو ق نہیں دئیے جارہے ہیں ،کراچی ملک کو 75فیصد سے زائد رینیو دیتاہے لیکن قومی وسائل میں ان کو 1فیصد حصہ بھی نہیں دیا جاتا یہی وجہ ہے کہ ایم کیوا یم سندھ کے شہری علاقوں کو انکے حقوق دلانے کیلئے میدان عمل میں سرگرم ہے۔اس موقع پرنامزد بلدیاتی امیدواران اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار