جامعہ کراچی، این ٹی ایس کے زیر اہتمام ڈاکٹر آف فارمیسی کا داخلہ ٹیسٹ06 دسمبر کو ہوگا

جمعرات 3 دسمبر 2015 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی کا داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس کے زیر اہتمام بروز اتوار 06 دسمبر 2015 ء کودوپہر2:30 بجے منعقدہ ہوگا۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق فارم نمبر22001 تا22532 کا داخلہ ٹیسٹ رانا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس گلشن اقبال (بالمقابل لیاقت نیشنل اسپتال) منعقد ہوگا۔

فارم نمبر22533 تا23275 کا داخلہ ٹیسٹ گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07 بالمقابل سفاری پارک منعقد ہوگا۔فارم نمبر23276 تا23817 کا داخلہ ٹیسٹ نذیر حسین یونیورسٹی اسٹریٹ02بلاک 04 فیڈرل بی ایریا نزدکریم آباد کراچی منعقدہوگا،جبکہ فارم نمبر23818 تا24380 کا داخلہ ٹیسٹ دی میٹروپولیٹن اکیڈمی ،اسٹریٹ نمبر18 بلاک 15 دارالصحت اسپتال کے عقب میں منعقد ہوگا اور فارم نمبر24381 تا24526 کا داخلہ ٹیسٹ گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07 بالمقابل سفاری پارک منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

امتحانی پرچے کو پانچ سیکشن میں تقسیم کیاگیا ہے جس میں 20 نمبر انگلش ،20 نمبرجنرل نالیج ،20 نمبر بائیولوجی،20 نمبرکیمسٹری اور 20 نمبرفزکس کے مضامین پر مشتمل ہوں گے۔ داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے خواہشمندطلبہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نصف گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پہنچ جائیں تاکہ انہیں ٹیسٹ میں بیٹھنے کے لئے ضروری معلومات حاصل ہوسکیں۔تاخیر سے آنے والے طلبہ کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ تمام امیدواروں کی داخلہ ٹیسٹ میں شرکت لازمی ہے بصورت دیگر وہ داخلہ کے اہل نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں