چہلم حضرت امام حسین ؓکے موقع پر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے پرکے ایم سی اورڈی ا یم سی ایسٹ کی کارکردی قابل تعریف ہے،وزیر بلدیا ت سندھ

نشتر پارک میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے ذریعے سیکورٹی پر معموراداروں کو جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے52 سی سی ٹی وی کیمرے فراہم کئے گئے ، ایدمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

جمعرات 3 دسمبر 2015 21:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء)صوبائی وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسین ؓپر بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ، کے ایم سی ،ڈی ا یم سی ایسٹ کے افسران و عملہ کی خدمات قابل تعریف ہیں ان خیالات کااظہار انھوں نے ایڈمنسٹریٹربلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی نادر خان، میٹرو پولیٹن کمشنر کے ایم سی سمیع صدیقی،ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم و دیگر افسران کے ہمراہ بلدیہ شرقی کی جانب سے لگائے گئے مرکزی کیمپ پر طبی و بلدیاتی سہولیات و دیگرخدمات کے معائنے کے دوران کیا انھوں نے مزکورہ افسران کے ہمراہ جلوس میں شرکت کی اور بلدیہ شرقی کے علاوہ دیگر سماجی و اسکاوٹس تنظیموں کی جانب سے لگائے کیمپوں کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے صوبائی وزیر بلدیات کو بلدیاتی خدمات کے حوالے سے آگا ہ کیا اور بتایا کہ نشتر پارک میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے ذریعے سیکورٹی پر معموراداروں کو جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے52 سی سی ٹی وی کیمرے فراہم کئے گئے ہیں تاکہ عزاداران حسینؓ کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کیلئے وہ اپنا بھر پور کردار اداکرسکیں جبکہ بلدیاتی خدمات کے حوالے سے قبل از وقت انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ ایمرجنسی بلدیاتی اسکواڈ ترتیب دے کر معمور کیا گیا تاکہ کسی بھی بلدیاتی ایمرجنسی کی صورت میں فرائض موقع پر ہی انجام دئیے جا سکیں اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد،اے ای ای خالدملاح و دیگر افسران بھی موجود تھے علاوہ ازیں چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پربلدیہ شرقی کی جانب سے مرکزی کیمپ نمائش چورنگی پر لگایا گیا جس میں دیگر سہولیات کے ساتھ طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں