مسلمانوں کو عالمی برادری سے مل کر داعش، القائدہ، طالبان اور دیگر مذہبی انتہاپسند جنونیوں کی حوصلہ شکنی کرنی پڑے گی، امیر بھنبھرو

جمعرات 3 دسمبر 2015 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) سندھ نیشنل پارٹی کے سربراہ امیر بھنبھرو نے کیلی فورنیہ میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی جنونیت بڑھتی جارہی ہے، پوری دنیا کو مسلمان مذہبی جنونیوں سے خطرہ لاحق ہو گیا ہے، مسلمانوں کو عالمی برادری سے مل کر داعش، القائدہ، طالبان اور دیگر مذہبی انتہاپسند جنونیوں کی حوصلہ شکنی کرنی پڑے گی، اپنے جاری کئے گئے بیان میں امیر بھنبھرو نے کہا کہ پیرس حملوں کے بعد یورپ میں رہنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت جنم لے رہی ہے اور کوئی بھی یورپی ملک مسلمان کو ویزا دینے کے لئے تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ داعش، القائدہ، طالبان اور دیگر مذہبی انتہاپسند گروپ اسلام کے نام پر معصوم شہریوں کو قتل کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی انتہاپسندوں نے پورے ملک میں دہشتگردی پھیلا رکھی ہے اور ہر آئے روز فوجی، رینجرس، پولیس اور سکیورٹی اداروں کے جوانوں کو شہید کررہے ہیں اس کے علاوہ ہزاروں معصوم شہریوں اور بچوں کو قتل کر چکے ہیں، امیر بھنبھرو نے مزید کہا کہ مذہبی جنونی دہشتگرد گروپ پوری دنیا میں نان اسٹیٹ ایکٹر کے طور پر کام کرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی بھی مذہب نہیں ہے، کوئی بھی مذہب انسان کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، امیر بھنبھرو نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان جو سیاسی پارٹیاں اور علماء فرقہ واریت کا درس دیتے ہیں ان سب کو گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں