بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں ڈاکٹر فاروق ستار کا لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ

جمعرات 3 دسمبر 2015 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات 2015 کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیاجہاں انہوں نے علاقہ مکینوں ، تاجروں اورمعززین سے ملاقاتیں بھی کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 05دسمبر کو الطاف حسین کے نامزد بلدیاتی امیداواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں تاکہ ہم ماضی کی طرح اس بار بھی کراچی کے عوام کی خدمت کرسکیں اورسابقہ بلدیاتی دور حکومت میں رہ جانے والے عوامی خدمت کے پروجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔

اس موقع پر عوام نے ڈاکٹر فاروق ستار کا زبردست استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں