5 دسمبر کا سورج حق پرستوں کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین
جمعرات 3 دسمبر 2015 23:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بدھ کے روز قصبہ علیگڑھ اور اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بڑی انتخابی ریلی نکالی گئی۔ اس انتخابی ریلی کی سربراہی اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم محمد حسین، مطیع الرحمان اور گل فراز خان خٹک کررہے تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا کہ قصبہ علیگڑھ اور اورنگی ٹاؤن کی عوام نے ہمیشہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا ساتھ دیا ہے اور کڑے سے کڑے حالات میں بھی ثابت قدم رہے۔
انہوں نے کہا کہ 05 دسمبر کا سورج حق پرستوں کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور ماضی کی طرح اس بار بھی قصبہ علیگڑھ و اورنگی ٹاؤن کے عوام ایم کیو ایم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں مسائل کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، آج کراچی کی عوام پانی کو ترس گئی ہے صاف ستھرائی کا انتہائی ناقص انتظام کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے طرح طرح کے وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے سابقہ بلدیاتی دور میں عوامی خدمات کے وہ کارنامے انجام دیئے کہ جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور یہ ایم کیو ایم ہی ہے کہ جس کے دو میئرز کا شمار دنیا کے بہترین میئرز میں ہوتا ہے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے حق پرست اراکین اسمبلی اقبال قادری، سیف الدین خالد ، محبوب عالم، قصبہ علیگڑھ اور اورنگی سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی جبکہ ریلی کے دوران قصبہ علیگڑھ اور اورنگی ٹاؤن کے 20 مختلف مقامات پر اراکین رابطہ کمیٹی نے پرچم کشائی کی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار