کراچی آپریشن تمام جماعتوں کے مطالبے پر شروع کیا گیا،شہر قائد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے دعویداروں کے سامنے کل نتیجہ آ جائے گا، ہم قبضے کے نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 3 دسمبر 2015 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن تمام جماعتوں کے مطالبے پر شروع کیا گیا،شہر قائد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے دعویداروں کے سامنے کل نتیجہ آ جائے گا، ہم قبضے کے نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے برسراقتدار آتے ہی کراچی میں امن قائم کرنے کی کوشش کی اور وزیراعظم نواز شریف نے ذاتی دلچسپی لے کر شہر قائد میں امن قائم کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن تمام جماعتوں کے مطالبے پر شروع کیا گیا، سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کے دیرینہ مسائل ٹارگٹڈ کلنگ اور بھتہ خوری تھی جس میں اب کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے دعویداروں کے سامنے کل نتیجہ آ جائے گا، ہم قبضے کے نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں