سندھ ہائیکورٹ،سابق ایم ڈی سوئی گیس زوہیر صدیقی کو رینجرز کے حر استی مرکز میں رکھنے سے متعلق درخواست میں نیب سے جواب طلب

جمعہ 4 دسمبر 2015 16:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایم ڈی سوئی گیس زوہیر صدیقی کو رینجرز کے حر استی مرکز میں رکھنے سے متعلق درخواست میں نیب سے 17دسمبر تک جواب طلب کر لیاہے۔جبکہ عدالت نے سوئی سدرن گیس کے ایم ڈی شعیب وارثی کی ضمانت سے متعلق درخواست ضمانت پرڈی جی رینجرز اور نیب کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جمعہ کو جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں سابق ایم ڈی سوئی سدرن گیس زوہیر صدیقی کو میٹھا رام ہاسٹل میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے دو رکنی بینچ نے نیب سے 17دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے مزید نیب کو زوہیر صدیقی کو طبی سہولیات کی فراہمی اور اہل خانہ سے ملاقات کا حکم بھی دیا ہے جبکہ عدالت نے سوئی سدرن گیس کے ایم ڈی شعیب وارثی کی ضمانت سے متعلق درخواست ضمانت پرڈی جی رینجرز اور نیب کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں