کراچی، بلدیاتی انتخابات میں امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے،مرزا یوسف حسین

جمعہ 4 دسمبر 2015 16:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماء مولانا مرزا یوسف حسین ،علامہ اظہر حسین نقوی ،سہیل مرزا اور علی اوسط نے سیاسی و مذہبی رہنماوٴں و اراکین اور حکومت و ریاستی اداروں سے اپیل کی کہ وہ انتخابار کو پر امن بنائیں ،یہ بات شیعہ تنظیموں کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر کی گئی ،ان رہنماوٴں نے کہا کہ حکومت سندھ اور الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور ایک دوسرے کے عقائد و نظریات اور فکر و فلسفے کا احترام کیا جائے کیونکہ اس وقت شہر کراچی مسلسل افراتفریک کا شکار ہے ایسے میں ہر محب وطن شہری کا فرض بنتا ہے کہ شہر کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور شرپسندوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتیں ایکدوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے افہام و تفہیم کی راہ کو اختیار کریں تاکہ کسی بھی قسم کی بدمزگی سے بچا جاسکے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں