روسی بحریہ کی کراچی پورٹ آمد،جوائنٹ کاؤنٹر نارکوٹکس مشق ’’عریبین مون سون2015‘‘ میں شرکت کرے گا

جمعہ 4 دسمبر 2015 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء) روس کی بحریہ کا جہاز وائس ایڈمرل کُولاکُوو کراچی پورٹ پہنچ گیا۔ جہاز کی کراچی آمد پر پاکستان نیوی کے سینئر عہدیداران اور پاکستان میں روس کے دفاعی اتاشی نے جہاز کا استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر پاکستان نیوی کے سینئر آفیسرز سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نیول پرسنیل کے باہمی دوروں اور کھیلوں کی سر گرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ روس کی بحریہ کا جہاز شمالی بحرِ عرب میں جوائنٹ کاؤنٹر نار کوٹکس مشق ’’ عریبین مون سون 2015‘‘ میں بھی شرکت کرے گا۔ روس کی بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ خطہ میں امن کے فروغ اور سکیورٹی کے قیام کویقینی بنانے کی حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق ہے۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں