صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے قریبی دوست کا وفاقی وزیر داخلہ کو خط،کرپشن کے حوالے سے شواہد بھیج دیئے

(ق )لیگ کے رہنماء بابو غلام سرو ر سیال کی چوہدری نثارعلی خان سے وزیر داخلہ سندھ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی اپیل

جمعہ 4 دسمبر 2015 18:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے قریبی دوست نے سہیل انور سیال کے خلاف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ایک خط ارسال کر دیا ،صوبائی وزیر داخلہ کی کرپشن اور بیرون ممالک میں اکاؤنٹس کے شواہد بھی وفاقی وزیر کو بھیج دیئے ہیں۔نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی سیکرٹری جنرل رئیس بابو غلام سرور سیال جو پیپلز پارٹی کے قریبی رہنماء اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے قریبی دوست تھے بلکہ سیال اتحاد سندھ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ بھی ہیں کے سہیل انور سیال کے ساتھ اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں ۔اس سلسلے میں غلام سرور سیال نے سہیل انور سیال کے خلاف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ کی کرپشن اور بیرون ممالک میں اکاؤنٹس کے شواہد بھی بھیجے ہیں۔

(جاری ہے)

خط کی ایک کاپی صحافیوں کو بھی ارسال کی گئی ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ نے ایک بااثر سیاسی خاتون کے کہنے پر8 سال میں اربوں روپے کی کرپشن کی ۔ اس ضمن میں جب صوبائی وزیر داخلہ سندھ سے بات کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں