کراچی، ڈینٹل پریکٹیشنرزکو یکجاکرکے اس شعبے میں ہونے والی کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے، ڈاکٹریامین قریشی

جمعہ 4 دسمبر 2015 19:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) ڈینٹل کیئراینڈکیورویلفیئرایسوسی ایشن نے ڈینٹل ٹریٹمنٹ پریکٹس کرنے والے تمام ڈینٹل ٹیکنیشن اور اسسٹنٹس کی ممبر سازی اور حکومت کے ساتھ مل کر دیہی اور مضافاتی علاقوں میں کام کرنے والے ڈینٹل ٹیکنیشن کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرکے ان کو باقاعدہ طریقے سے ڈینٹل کی فیلڈمیں حوصلہ افزائی کافیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈینٹل کیئراینڈکیورویلفیئرایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹریامین قریشی نے کہاکہ وہ تمام ٹیکنیشنزجو ڈینٹل میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ان کو باقاعدہ DCCWAکا ممبر شپ کارڈجاری کیاجائے گا،اس کے علاوہ ایسوسی ایشن مختلف کورسز کا بھی اہتمام کرے گی جن کے ذریعے ڈینٹل کے شعبے میں ہونے والی متعددکوتاہیوں کو سدھاراجاسکے گا۔

انہوں نے اس عزم کااظہارکیاکہ دینٹل کے شعبے میں بہترین کارکردگی کرکے ہم معاشرے کو ان تمام امراض سے چھٹکارادلانے میں کامیاب ہوجائیں گے جن سے ماضی میں بیشتر بیماریاں پھیلتی رہی ہیں۔ اجلاس سے دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیااور ممبرسازی مہم کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ ممبر شپ سے تمام ڈینٹل پریکٹیشنرز ایک مربوط نظام سے منسلک ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں