بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، چاہتے ہیں الیکن پرامن ہوں: سراج الحق

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 دسمبر 2015 20:44

بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، چاہتے ہیں الیکن پرامن ہوں: سراج الحق

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) سراج الحق کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چاہتے ہیں الیکشن پرامن ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئیر رہنما فاروق ستار کی جانب سے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پر کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں صبح بائیکاٹ کردیے جانے کے الزام پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کراچی کے لوگ تبدیلی کو ووٹ دیں گے۔ بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چاہتے ہیں الیکشن پرامن ہوں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں