امیدوارنذرآتش، ڈی جی رینجرزنوٹس لیں، صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر
اوچھے ہتھکنڈوں نہ کل گھبرائے تھے نہ آئندہ کبھی گھبرائیں گے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے، قائد جمعیت علماء پاکستان
جمعہ 4 دسمبر 2015 21:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) قائد جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے سرجانی میں جے یوپی کے امیدوارمحمدرشید پر حملے اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی جی رینجرزسے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کراچی میں امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نورانی کے متوالے نہ کل گھبرائے تھے اور نہ آئندہ کبھی گھبرائیں گے۔
جے یوپی کارکنان بدترین حالات میں بھی سینہ سپر رہے اور دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے ،انہوں نے کہاکہ مشن نورانی کی تکمیل ہمارااولین مقصد ہے اور اس مقصد میں ہم کامیاب ہوکر رہیں گے انشاء اﷲ ۔(جاری ہے)
انہوں نے سرجانی میں دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو دہشتگردوں کے خوف سے باہر نکالنااداروں کی ذمہ داری ہے۔
قائدجمعیت صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے عوام سے اپیل کی کہ آج الیکشن میں چابی کے نشان پر مہر لگاکر 1970کی یادتازہ کردیں۔اس موقع پر شبیر ابوطالب، علامہ السیدعقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، مفتی رفیع الرحمان نورانی، مفتی بشیرالقادری نورانی، حاجی عبدالرحیم نورانی، عبدالوحیدیونس، حاجی نورمحمدبھایا، شیخ عبدالغفار،محمدرفیق قادری ودیگربھی موجودتھے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت