5دسمبر کو دہشت کا راج ختم کرنے کے لیے اہل کراچی گھروں سے نکلیں ، معراج الہدیٰ

جمعہ 4 دسمبر 2015 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ 5دسمبر کو اہل کراچی شہر سے دہشت اور خوف کا راج ختم کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں گے اور شہر کی تعمیر ترقی کا نیا باب رقم کریں گے ۔اس بات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے آخری روز گذری ، کلفٹن سمیت مختلف کارنر میٹنگز اور انتخابی ریلیوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ریلی گذری ، شیریں جناح ، کلفٹن کے مختلف علاقوں سے گشت کرتی رہی ، اُن کے ہمراہ یو سی 30کے چیئرمین رمضان اعوان ، یو سی 31کے حنیف ملا و دیگر امیدواران بھی ہمراہ تھے ، ریلی میں بڑی تعداد میں نوجوان شریک تھے ۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہاکہ کراچی کے حقوق کی بات کرنے والوں نے کراچی سے حقوق چھین لیے، یہی وجہ ہے کہ کراچی کے عوام پانی اور بجلی کو ترسنے لگے ، گندگی اور کچرے کا ڈھیر انہیں تحفے میں ملے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ترازو اور بلے کا اتحاد ہی روشن کراچی کا نشان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں