کراچی کے عوام آج جیت کے نشان تیر کے نشان پر مہر لگائیں ، مشتاق مٹو

کے نمائندے کامیاب ہوکر عوامی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کردیں گے ، پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کراچی

جمعہ 4 دسمبر 2015 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی منارٹی ونگ کراچی ڈویژن کے صدر مشتاق مٹو ،نائب صدر بنیامین عزیز ،رتن لال ،جاوید یوسف ،منارٹی ونگ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر جمیل نسیم،،ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر الفریڈجون،ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر یونس گل ، سیکریٹری اطلاعات آصف غنی ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر نسیم بھٹی ، جنرل سیکریٹری ملیر،ادریس چراغ میڈیا سیل منارٹی ونگ کراچی ڈویژن کی انچارج روما مشتاق مٹو ، ممبران میڈیا سیل جاوید حمید بھٹی ،داؤد سالک اورسلامت نور خان نے اپنے مشترکہ بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج 5دسمبر 2015بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔

یہ ہمارا قومی فریضہ ہے اس سے قوم کی شہر کی ترقی کیلئے بنیاد رکھی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے جیت کے نشان تیر کے نشان کو ضرورت یاد رکھیں پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندوں کو جیتوا کر آپ شہر کراچی کو روشنیوں کا شہر ، پرامن ترقی یافتہ شہر بنائیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوکر اپنے اپنے علاقوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے دن رات ایک کردیں گے ۔

شہریوں کی بنیادی ضروریات زندگی کے مسائل حل کرکے ان کی زندگی آسا ن بنادیں گے ۔ قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو ، شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زردار ی نے اپنے اپنے دورے حکومت میں عوام کی زندگی میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بدولت ہی آج پاکستان ایٹمی قوت ہے اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بے شمار خدمات ملک پاکستان کیلئے ہیں ۔ انشاء اﷲ آج کا سورج پیپلز پارٹی کی کامیابی سے طلو ع ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں